کراچی ،کچرا کنڈی سے دستی بموں کی کھیپ برآمد، کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا

7  جنوری‬‮  2022

پولیس نے گارڈن میں کچرا کنڈی سے 20 دستی بم برآمد کرلیے۔ ان میں بارودی مواد موجود تھا، دستی بم دھوبی گھاٹ کچرا کنڈی سے شاپر میں ملے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے گارڈن دھوبی گھاٹ کے قریب دستی بموں کی کھیپ برآمد کرلی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑی تباہی سے علاقے کو بچالیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے 20دستی بموں کو شاپرمیں رکھا گیا تھا ، م ڈسپوزل اسکواڈ تمام دستی بم کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہے۔

ایس ایس پی سرفرازنواز نے بتایا کہ دھوبی گھاٹ کچراکنڈی سے تقریبا 20 کے قریب دستی بم شاپرمیں ملے، پولیس کی نفری جائےوقوعہ پرموجود ہے جبکہ انوسٹیگیشن گارڈن پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق بم فیکٹری میڈ ہیں اور انہیں آر جے سکسٹی نائن کہا جاتا ہے، ہر بم میں کم و بیش پینسٹھ گرام بارودی مواد موجود تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved