توہین مذہب سے متعلق مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر خاتون کو سزائے موت

19  ستمبر‬‮  2024

توہین مذہب سے متعلق مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر خاتون کو پیکا ایکٹ خصوصی عدالت نے سزائے موت سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق مجرمہ کو تعزیرات پاکستان 296 سی کے تحت موت اور تین لاکھ روپے جرمانے اور پیکا کی سیکشن 11 کے تحت 7 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق مقدمے کے فیصلے میں کہا کہ مجرمہ 30 روز کے اندر سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حق رکھتی ہے۔

عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو مجرمہ کو حراست میں رکھنے کے وارنٹ جاری کردیے۔

ادھر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق مقدمے میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved