نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے متعلق حکومت کا اہم اعلان

13  اکتوبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔مزید ان کا کہنا تھا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے پراسیس پر بھی کام شروع ہو چکا ہے۔ سول ملٹری تعلقات کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

یاد رہے کہ یہ بیان کل وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری وزیراعظم کی اتھارٹی ہے، پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت  کے درمیان بہت آئیڈیل تعلقات ہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف کا  ایک دوسرے قریبی رابطہ اور تعلق ہے اور نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا اور اس پر بھی دونوں کا اتفاق رائے بھی ہے۔،وزیراعظم اور آرمی چیف کے آپس میں بہت قریبی تعلقات وزیراعظم آفس کبھی ایسا قدم نہیں اٹھائے گاجس سے فوج یا سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو۔ پاکستان کی فوج یا سپہ سالار بھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے وزیر اعظم یا سول سیٹ اپ کی عزت میں کمی ہو۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved