راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا ہوں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

21  ستمبر‬‮  2024

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈا پور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا وقت ختم ہونے کے بعد پہنچے اور کارکنوں سے گفتگو کی۔

6 بجے جلسے کا وقت ختم ہونے پر ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا اور لائٹس بھی بند ہوگئیں جس کے بعث جلسہ گاہ میں اندھیرا چھا گیا۔

پولیس نے مائیک اورلائٹس بندکرائیں، پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے اسٹیج خالی کروا کر کنٹرول سنبھال لیا جب کہ چیئرمین  پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر بھی اسٹیج  سے اترگئے۔

لائٹس بند ہونے پر شرکا جلسہ گاہ سے واپس چلے گئے۔

جلسہ ختم ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور جلسہ گاہ پہنچے اور وہاں موجود کارکنوں سے گفتگو کی۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا ہوں، مجھے یہاں خطاب کرنا تھا اور لاہوریوں سے ملنا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میں نے یہاں آکر  جلسہ گاہ میں حاضری دے دی، میراسلام قبول کریں، ہم جلد عمران خان کو رہا کرائیں گے۔

بعد ازاں اپنے ایک ریکارڈ پیغام میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کل اپنا بیانیہ پیش کریں گے۔

اپنے ویڈیوپیغام میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ فارم 47 والی پارلیمنٹ کی جانب سے کسی آئینی ترمیم کو نہیں مانیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved