پیجرز دھماکے: ایران میں پاسداران انقلاب کے اراکین کے مواصلاتی آلات استعمال کرنے پر پابندی عائد

23  ستمبر‬‮  2024

لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز  اور واکی ٹاکیز میں دھماکوں کے بعد ایران میں پاسداران انقلاب نے تمام اراکین کے مواصلاتی آلات کے استعمال پر  پابندی لگا دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق تمام آلات کا معائنہ کیا جارہا ہے جب کہ جوہری اور میزائل سائٹس پربھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ایرانی سکیورٹی اہلکار کے مطابق ایران کو اسرائیلی ایجنٹوں کی دراندازی پربھی تشویش ہے جب کہ حملوں سے بچنے کے لیے پاسداران انقلاب گارڈز کےاہلکاروں کی مکمل چھان بین کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی پھٹنے والی ڈیوائسز بھی جائزوں کے لیے تہران میں ایرانی ماہرین کو بھیجی گئی ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے دو دہائیوں سے پیجر کا استعمال بند کر رکھا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved