اقرارالحسن نے عائشہ اکرم کی حمایت کرنے پر قوم سےمعافی مانگ لی

13  اکتوبر‬‮  2021

سید اقرار الحسن نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آئے دست درازی کے کیس میں گرفتار ملزمان سے پیسوں کی وصولی کی ٹیلی فونک گفتگو سامنے آنے کےبعد عائشہ اکرم کی حمایت کرنے پر قوم سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

اپنے ویڈیو بیان میں اقرار الحسن نے کہا کہ میں یہ ویڈیو آپ سب سے غیر مشروط معافی مانگنے کیلئے بنارہا ہوں، ہوسکے تو میں نے پچھلے 8 سے 10 برس میں جو کام کیا اس کام کے صدقے مجھے معاف کردیجیے گا۔ عائشہ اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ مجھے کہتی تھی کہ بھائی پورا پاکستان تنقید کر رہا ہے آپ میرے ساتھ کھڑے ہیں، پھر آپ کو میرا مان رکھنا چاہیے تھا۔

اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ عائشہ اکرم اور ریمبو کی جو حالیہ آڈیو سامنے آئی جس میں وہ ملزمان کی رہائی اور ان سے ڈیل کے بدلے 5، 5 لاکھ روپے وصول کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، میں جس وجہ سےعائشہ کے ساتھ کھڑا ہوا یہ وہ لمحہ تھا جب ان کے ساتھ بدتمیزی اور بدتہذیبی کی گئی۔بعد میں بھی جب عائشہ کی جھوٹی سچی ویڈیوز سامنے آئیں توتب بھی میرا یہ خیال تھا کہ یہ اس کے کرداراور اللہ کا معاملہ ہے مگر اب وہ خود ظالم بننے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔اقرار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ آپ نےایک غریب جھوٹا یا سچا جسے گرفتار کروایا ہے اور یقیناً آپ جھوٹے لوگوں کو بھی گرفتار کروائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ پیسے وصول کئے جاسکیں، مجھے قطعاً اندازہ نہیں تھا کہ میں ایک ایسی لڑکی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

پوری قوم مجھے سمجھاتی رہی، بہت سے لوگوں نے مجھے برا بھلا کہا، مجھے میری فیملی اور میرے دوستوں نےبہت روکا لیکن مجھے لگتا تھا ایک مظلوم لڑکی ہے اس کے ساتھ جو ہوا غلط ہوا، میں ڈٹا رہا، اس کے  بعد میں نے منظر عام پر آنے والی ویڈیوز پر بھی عائشہ کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا لیکن اب یہ معاملہ کرپشن اور ظلم کی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔آپ کو سوچنا چاہیے تھا کہ میں اور یاسر شامی آپ کیلئے آپ کی آواز بننے اور انصاف دلانے کیلئے بہت زیادہ تنقید برداشت کررہے ہیں لیکن آپ نے اس کا مان نہیں رکھا، میں جانتا ہوں کہ وہ آڈیو اصلی ہے۔

ان ویڈیوز کو دیکھ کر پوری قوم اتنی ہی دل گرفتہ تھی، غمزدہ تھی بالکل ویسے جیسا اظہار میں نے اور یاسر شامی نے کیا، میں اس واقعے کو رپورٹ کرنے پر سب سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، اللہ کی ذات جانتی ہے اس معاملے میں میرا کوئی قصور نہیں تھا۔ ہم نے ایک مظلوم لڑکی کو دیکھاکہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ہم اس کی مدد کیلئےپہنچے ، اسے بہن کہا اس کے سر پر ہاتھ رکھا لیکن اس نے اپنے ہی بھائی کو ذلیل کروادیا۔عائشہ آپ کو پیسے چاہئیں تھے مجھے کہتی،ہوس، لالچ، نہ کرتی، آپ کو بھائی کا مان رکھنا چاہیے تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved