وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے ملک کی معیشت ترقی کررہی ہے اور روزگار کے موقع پیدا ہورہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں ایک اخباری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کے 9 ماہ میں کورونا چیلنج کے باوجود رجسٹرڈ کاروبار کا منافع 59 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری معیشت ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کررہی ہے، امید ہے کہ کاروباری حضرات اپنے ملازمین کو بھی نفع میں شراکت دار بنائیں گے۔
وباءجیسےچیلنج کےباوجود(مالی سال کے) پہلے9ماہ میں لِسٹِڈ بزنسز کےسالانہ منافع میں 59% اضافہ ظاہرکرتاہےکہ ہماری معیشت ٹھوس اندازمیں پھلنےپھولنےکیساتھ نوکریوں کو جنم دے رہی ہے۔مجھےامیدہےکہ کاروباری ادارے+انکےمالکان منافع میں اپنے ملازمین کو حصہ دار بنائیں گے۔https://t.co/8WRSH3ip52
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2022
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی رجسٹرڈ کمپنیوں نے 2021 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 258 ارب روپے سے زائد کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 59 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق رجسٹرڈ کمپنیوں نے 2021 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 498 ارب ارب روپے کا منافع ظاہر کیا ہے جب کہ 2020 کے اسی عرصے میں 271 ارب روپے کے منافع کا علان کیا گیا تھا۔
2021 کے دوران سب سے زیادہ منافع بینکنگ کے شعبے نے 140 ارب روپے سے ظاہر کیا ہے، اس کے علاوہ گیس اور تیل کی کمپنیوں نے 71 ارب، فرٹیلائزر نے 60 ارب جب کہ بجلی کی پدارواری اور تقسیم کار کمپنیوں نے 33 ارب روپے سے زائد کا منافع ظاہر کیا ہے۔