وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے سول آرمڈ فورسز کی مدد طلب کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں بتایا کہ شدید ٹھنڈ اور برفباری کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں مری اور گلیات آ چکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں مری اور گلیات آ چکے ہیں، پچھلے 12 گھنٹوں میں مری کے بند ہونے والے راستے کھولنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ مری کے آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے لوگ سیاحوں کو خوراک اور کمبل فراہم کریں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل (اتوار) رات 9 بجے تک مری جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب، اسلام آباد کی انتظامیہ اور میں خود معاملے کو مانیٹر کر رہا ہوں اور حکومت کو اس معاملے پر آگاہ بھی کر رہا ہوں۔
اسلام آباد : 8 جنوری
مری جانے والے سیاحوں کے لئے اہم پیغام https://t.co/Tc0IG0EDvh@GovtofPakistan @PTVNewsOfficial pic.twitter.com/FntGcTQZFZ— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 8, 2022
واضح رہے کہ مری، گلیات اور آزاد کشمیر کے لیے آج رات شدید موسمی صورتِ حال کاا نتباہ جاری کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے مری اور گرد و نواح میں بارش، برف باری اور طوفان کی پیش گوئی کی ہے، 50 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ طوفان آ سکتا ہے، جس کے دوران شدید برف باری کا امکان ہے۔