بارشوں اور برفباری کےباعث حادثات، 6بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

8  جنوری‬‮  2022

ملک میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں اور برفباری کےباعث حادثات میں 6بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش کےباعث مکانوں کی چھتیں گرنے سے دوبچیوں اور سکیورٹی گارڈ سمیت 3افرادہلاک ہوگئے ہیں۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث حادثات میں دو بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چھتیں گرنے کے واقعات گوجرانوالہ، قصور، چنیوٹ اور گجرات میں ہوئے۔
ملک کے اکثر علاقوں میں نئے سال کی پہلی بارش کے اسپیل سے رم جھم برسات۔ لاہور میں وقفے وقفے سے بادل کھل کر برسے، بارش اور تیز ہوا سے ٹھنڈ بڑھ گئی۔ نشیبی علاقے اور سڑکیں پانی سے بھر گئیں۔ لیسکو کا ترسیلی نظام بھی شدید متاثر ہوا، کئی علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم رہے۔
دیر بالا میں برفباری کے دوران مکان کی چھت گرگئی۔حادثے کے نتیجے میں ماں سمیت 4 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved