مری آفت زدہ قرار،اموات 21 ہوگئیں، فوجی دستے مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کو پہنچ گئے

8  جنوری‬‮  2022

ریسکیو 1122 نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں سردی سے گاڑیوں میں اموات کی تعداد 21 ہوگئی ہے، فوجی دستے مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کو پہنچ گئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فوجی دستے سول انتظامیہ کی امداد میں مصروف عمل ہیں ، مری ڈویژن کے دستے ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہوں کو کھولنے کیلئے آرمی انجینئر بھی پہنچ گئے ہیں ، مری ڈویژن کے انجینئر دستے کے تمام  بائوزر اور مشینری روڈ کھولنے میں مصروف عمل ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو کھانا ، پانی ، چائے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے ، لوگوں کو محفوظ شیلٹر بھی فراہم کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او کے جوان مشینری کے ہمراہ روڈ کھولنے میں مصروف عمل ہیں۔

دوسری جانب ریسکیو 1122 نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں سردی سے گاڑیوں میں اموات کی تعداد 21 ہوگئی ہے، ایس ایچ او کے مطابق مرنے والوں میں تلہ گنگ کی 12 سالہ بچی اور اس کی والدہ بھی شامل ہیں۔ ادارے کی جانب سے جاں بحق تمام افراد کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔مری اور اطراف کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بند ہوگئی ہے، برف باری میں پھنسے سیاحوں کے افسوسناک مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved