بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 15 کے میزبان سلمان خان دوران شو غصے میں آگئے۔بھارتی ٹی وی پر بگ باس کا ایک پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں سلمان خان کو کنٹیسٹنٹ پر بھڑکتے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی نجی چینل نے حال ہی میں شو کے نئے پرومو کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سلمان خان ابھیجیت بچو کلے کو دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرنے پر ڈانٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔سلمان خان کہہ رہے ہی بںچوکلے یہ جو آپ نے گندی گندی گالیاں دی تھیں، کوئی دوسرا آپ کے گھروالوں کو دے تو آپ کو کیسا لگے گا۔ میں آپ کو وارننگ دے رہاہوں مڈ ویک آ کے نکال کے جاؤں گا یہاں سے بال پکڑ کے۔
View this post on Instagram
بچو کلے سلمان خان کو کہتے ہیں میں بولوں، لیکن سلمان غصے میں انہیں کہتے ہیں تو بولے گا نا تو گھر میں آکے تجھے مار کے جاؤں گا۔سلمان خان کی اس بات پر ابھیجیت بچو کلے بھڑک کر کہتے ہیں بھاڑ میں جائے آپ کا شو، کھولو دروازہ ایسے شو میں، میں رکنا بھی نہیں چاہتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے شو میں شامل ایک اور کھلاڑی اداکارہ شمیتا شیٹھی کو بھی گھر والوں سے الجھنے پر کھری کھری سنائی تھیں۔