پلواما حملہ مودی نے کروایا، کانگریس رہنما ادت راج

8  جنوری‬‮  2022

کانگریس کے رہنما ادت راج کا کہنا ہے کہ پلواما کا حملہ نریندرمودی نے کروایاہے کیوں کے وہ اقتدار کے بھوکے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگومیں کانگریس کے رہنما ادت راج کا کہنا تھا کہ پلواما میں بھارتی سیکورٹی اہلکاروں پرحملہ  وزیراعظم نریندرمودی ہی کرواسکتے تھے کیونکہ وہ ہرحال میں 2019 کا الیکشن جیتنا چاہتے تھے، وہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کر  نے کو تیار ہیں۔

پلواما حملے میں زخمی سیکورٹی اہلکاروں کوائیرایمبولینس کے ذریعے منتقل کرنے کی  درخواست کا وزیراعظم مودی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ مودی اجازت دیتے تو40 بھارتی سیکورٹی اہلکاروں کی جان بچ سکتی تھی۔اس وقت کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔کانگریس رہنما نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعظم مودی کے قافلے پرنہ کسی نے کوئی پتھرپھینکا نہ ہی کوئی حملہ ہوا لیکن یہ پھربھی واویلا مچا رہے اورشورکررہے ہیں۔ یہ ڈرامے کرتے ہیں۔وہ الیکشن جیتنے کیلئے کسی کو بھی مار سکتے ہیں۔ وزیراعظم مودی کو لوگوں سے نہیں اقتدا سے پیار ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved