مری میں برفباری کے باعث پھنسی گاڑیوں کے مناظر

8  جنوری‬‮  2022

مری میں برفباری میں پھنسے 21 سیاح شدید سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید نے فوج  اور سول آرمڈ فورسز کو طلب کرلیا ہے۔

شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے جس کے بعد اسلام آباد سے مری جانے والے راستے بند کردیے گئے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مری سے ٹریفک میں پھنسی 23 ہزار سے زائد گاڑیاں نکالی جا چکی ہیں لیکن اب بھی سینکڑوں گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس المناک سانحے کے بعد مری ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، شہر سے متعدد دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آرہے ہیں جس میں کوئی گاڑیوں میں پھنسے افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالنے کی کوشش کررہا ہے تو کہیں گاڑیاں کئی فٹ برف کے نیچے دھنسی ہوئی دکھائی دیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved