پنجاب حکومت کے ترجمان حسن خاور نے بتایا کہ مری میں شدید برفانی طوفان اور کئی فٹ برف جمع ہونے سے صورتحال خراب ہوئی اور گاڑیاں پھنس گئیں تاہم ریسکیو آپریشن کو تیز کردیا گیا ہے۔
اہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان حسن خاور نے بتایا کہ مری میں خراب موسم اورراستے بند ہونے کی وجہ سے اموات زیادہ ہوئی ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورکا کہنا ہے کہ حادثہ کسی بھی دورحکومت میں ہو ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔برفباری کی پیشگی اطلاع تھی۔ برفباری اورطوفان سیاحوں کی اموات کا سبب بنے۔
انھوں نے کہا کہ ٹریفک کو ایک حد تک جانے کے بعد روک دیا گیا تھا،یہ بھی مانیٹر کیا جارہا تھا کہ کتنی گاڑیاں مری جارہی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ مری ميں تمام ممکنہ وسائل فراہم کيے جارہے ہيں اور سانحے کی انکوائری کی جائے گی، تمام اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ہر زاویے سے اس معاملے کی تحقيقات کی جائیں گی اور واقعے کی انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔
حسان خاور نے یہ بھی بتایا کہ مری میں ایک جگہ سے ٹریفک نہیں جاتی اور کئی راستے بھی ہیں۔ صرف اسلام آباد سے جانے والی ٹریفک کو روکا گیا اور خیبرپختونخوا کو بھی گاڑیاں روکنے کے لیے کہا گیا۔