شہباز شریف جیل جائیں گے، یہ قیادت اگلے انتخابات میں نہیں ہوگی، فواد چوہدری

8  جنوری‬‮  2022

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے شہباز شریف کیخلاف غلط حلف نامے پر کیس دائر کریں گے، شہباز شریف جیل جائیں گے، یہ قیادت اگلے انتخابات میں دستیباب نہیں ہوگی۔

لاہورمیں وفاقی وزیرشفقت محمود کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بڑی بڑی مچھلیاں باہرہو چکی ہیں، آئندہ انتخابات میں یہ لیڈرشپ نہیں ہوگی۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف بھی مقدمات داخل ہو چکے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہو چکی ہے۔

سانحہ مری کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں پوری قوم شریک ہے۔ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اب مزید لوگ بالائی علاقوں کا رخ نہ کریں۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تمام بالائی علاقوں میں بہت رش ہے۔ مزید جگہ موجود نہیں ہے۔ 48 گھنٹوں میں سے بھی کم وقت میں لاکھوں لوگ وہاں گئے۔

انھوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ اپوزیشن اس معاملے پر بھی سیاست کر رہی ہے۔ شاہد خاقان حلقے کے عوام کی مدد کے بجائے پنڈی میں بیٹھ کر پریس کانفرنسز کررہے ہیں۔

فواد چودری نے کہا کہ شاہد خاقان کو چاہیے کہ وہ اپنے حلقے کے لوگوں کی مدد کریں۔ یہ الگ الگ آئیں ہم انہیں اسلام آباد میں خیمے لگا کردیں گے۔وزیراطلاعات نے مذید کہا کہ پانچ سات خیموں میں اپوزیشن کے لوگ آجائیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کو الگ الگ خیمے لگا کر دیں گے تاکہ آپس میں نہ لڑیں۔

انھوں نے کہا سیاحت کا مطلب یہ نہیں کہ 48 گھنٹے میں لاکھوں لوگ آ جائیں، جتنا بھی بہتر مینج کریں اتنی زیادہ تعداد میں لوگ آئیں گے تو مشکل ہوگی، سسٹم کام کرنا چھوڑے گا ہی۔ وزیر اطلاعات نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا مری میں گاڑیاں ہفتوں، مہینوں نہیں بلکہ صرف 24 گھنٹے میں داخل ہوئیں، اس سانحے سے ہمیں سیکھنا چاہیے، سانحے سے سیکھ کر اگلی مینجمنٹ کی ضرورت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved