موسمِ سرما میں جب آپ سفر کر رہے ہوں اور آپ کی گاڑی برف میں پھنس جائے یا گاڑیاں شدید برفباری میں پھنس جانے کے باعث ٹریفک جام کی زد میں آ جائے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ ہم اُن پانچ اقدامات سے متعلق ایک سلسلہ پیش کر رہے ہیں جو ایسے مواقعوں پر ڈرائیور کو کرنے چاہیئں۔
جب بھی ممکن ہو سکے بھاگنے کیلئے گاڑی کے ہوا سے محفوظ رُخ والے دروازے کی متواتر جانچ کرتے رہیں۔ اس کا مقصد گاڑی کے اندر پھنس جانے سے بچنا ہے کیونکہ گاڑی کی ہوا کے رُخ والی جانب برف فوری طور پر جمع ہو جاتی ہے۔
ڈرائیوروں کو یہ بات بھی لازماً یاد رکھنی چاہیے کہ جب گاڑی کے ہوا کے رُخ والی جانب کا دروازہ کھلتا ہے تو گاڑی کے اندر کا درجۂ حرارت کم ہو جاتا ہے کیونکہ برف اور ہوا گاڑی میں گھس آتی ہے۔کوئی بھی شخص مکمل تیار ہونے کے باوجود بھی برفباری کے طوفان میں پھنس سکتا ہے۔ بعض اوقات لوگ کئی روز تک اپنی گاڑی کے اندر پھنس جاتے ہیں۔ اِسی وجہ سے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ برفباری کے موقع پر باہر نہ نکلنے یا اپنے منصوبے تبدیل کرنے پر غور کریں۔
اس حوالے سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی کا بیان سامنے آیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ کاربن مونوآکسائیڈمیں بونہیں ہوتی، اس کا پتہ لگانا بہت مشکل ہے، کاربن مونو آکسائیڈ جلد موت کا سبب بن سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر گاڑی برف میں پھنس گئی ہے اور انجن چل رہاہے تو کھڑکی ہلکی سی کھولیں، گاڑی کے ایگزاسٹ سائلنسرپائپ سے برف صاف کریں۔خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور 20 سے زائد افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔