امریکا کے فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاؤل نے کہا ہے کہ اگر نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ حکم دیں گے تو بھی وہ عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔
پاؤل نے فیڈرل ریزرو کی پالیسی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ اگر ان سے پوچھا گیا تو کیا وہ استعفیٰ دیں گے تو جواب میں جیروم پاؤل نے نہیں کہا۔
واضح رہے کہ جیروم پاؤل کے ٹرمپ کے ساتھ ان کے پہلے دور میں تعلقات کشیدہ تھے اور اس بات کی وسیع توقعات ہیں کہ واپس آنے والے صدر پاؤل کو ہٹانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب فیڈرل بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ ان کی مدت ختم ہونے سے پہلے انہیں ہٹانے کی کوشش کی قانون کے تحت اجازت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے عہدیداران میں اس معاملے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے کہ اگر نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوئی متنازع حکم جاری کرتے ہیں تو کس طرح کا ردعمل دینا ہے۔