صحافیوں کی عالمی تنظیم کا بھارت سے کشمیری صحافی کی رہائی کا مطالبہ

8  جنوری‬‮  2022

امریکا میں قائم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے زیر حراست ایک صحافی کو فوری طور پر کرے انہوں نے کہا کہ میڈیا کے طالب علم سجاد گل کی گرفتاری سے بہت پریشان ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق کمیٹی ٹو پرٹیکٹ جرنلسٹس نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وہ بھارتی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ’ان کے صحافتی کام سے متعلق اپنی تحقیقات ختم کردیں۔صحافیوں نے پولیس کی طرف سے ہراساں کیے جانے اور دھمکیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خطے میں صحافیوں کی ایک منتخب تنظیم کشمیر پریس کلب نے بھی متعدد مرتبہ بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ انہیں آزادانہ طور پر رپورٹنگ کرنے کی اجازت دے، بھارتی سیکیورٹی ایجنسیاں پریس کو دبانے کے لیے جسمانی تشدد، دھمکیوں اور سمن کا استعمال کر رہی ہیں۔پولیس نے صحافی عالم سجاد کو بھارتی حکمرانوں کے خلاف احتجاج کا ویڈیو کلپ اپ لوڈ کرنے پر گرفتار کیا تھا۔

میڈیا واچ ڈاگ نے کہا کہ وہ ایک آزاد صحافی اور میڈیا کے طالب علم سجاد گل کی گرفتاری سے بہت پریشان ہے۔ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے بدھ کی رات سجاد گل کو شمال مشرقی گاؤں شاہ گنڈ میں اس کے گھر سے اٹھایا اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved