عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون اور راکٹس سےحملہ

8  جنوری‬‮  2022

عراقی دارالحکومت امریکی فوجی اڈے پر دو ڈرونز سے حملہ کیا گیا اور 4 راکٹس مارے گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مطابق بغداد کے عالمی ہوائی اڈے پر امریکی فوجیوں کے زیر استعمال حصے میں دو ڈرونز اور 4 راکٹس سے حملہ کیا گیا جس کے بعد سائرن کی آوازیں گونجنے لگیں اور جوابی کارروائی کے لیے اتحادی فواج کے ہیلی کاپٹرز نے فضا میں گشت شروع کردیا۔

ڈرونز اور راکٹ حملے سے امریکی فوجی اڈے کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا۔ حملے کے وقت درجنوں امریکی فوجی اہلکار موجود تھے تاہم کوئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  ڈرونز پر قائد قاسم سلیمانی کا انتقا م لکھا ہوا تھا۔ حملے سے امریکی فوجی اڈے کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا۔

ایران کی حمایت یافتہ تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرونز اور راکٹس حملے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور پاپولر موبیلائزیشن فورسز کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے امریکی حملے میں قتل کی دوسری برسی کے موقع پر انتقاماً کیے گئے۔

عراقی میڈیا کے مطابق ڈرونز کو جوابی کارروائی میں دفاع نظام نے مار گرایا تاہم 4 راکٹس امریکی فوجی اڈے کے احاطے میں گرے جس سے معمولی نقصان ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved