اسموگ: پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

14  ‬‮نومبر‬‮  2024

 حکومت پنجاب نے اسموگ کی شدت میں اضافے کے پیش  نظر صوبے بھر میں 17 نومبر تک سرکاری و نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ  اسموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر تمام اضلاع میں اسکول بند کر رہے ہیں، تمام سرکاری اور نجی اسکول 17 نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا ہے، بچوں کے تعلیمی نقصان کا احساس ہے، مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھا رہے ہیں۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کیلیے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ  عوام کو بھی شعور کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنانا ہوگا، انسداد اسموگ کیلیے جو اپنے طور پر کیا جا سکتا ہے، کم از کم وہ تو کریں۔

وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ حکومت بچوں اور عوام کی سیفٹی کیلیے اقدامات کر رہی ہے، عوام بھی تعاون کریں۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل اسٹریٹیجی جلد لا رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved