خواتین پردہ کریں، طالبان نے شہر میں پوسٹر آویزاں کر دئیے

8  جنوری‬‮  2022

طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف عوامی مقامات پر پوسٹرز آویزاں کر دئیے ہیں، جن میں خواتین کو پردہ کرنے کے متعلق کہا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان صادق عاکف نے کہا ہے کہ پوسٹرز ہماری وزارت کی جانب سے لگائے گئے ہیں، جن میں ہم خواتین کو صرف پردے کی ترغیب دے رہے ہیں، کیونکہ پردہ عورت پر لازم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی عورت پردہ نہیں کرتی تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ انہیں سزا دی جائے گی، ہمارا مقصد صرف خواتین کو پردے کی ترغیب دینا ہے، کیونکہ شریعت کے مطابق خواتین کیلئے پردہ لازم ہے۔

طالبان کی جانب سے شہر بھر کے کیفے ریسٹورنٹس اور دیگر عوامی مقامات پر آویزاں کئے گئے پوسٹرز میں خاتون کے مکمل برقعے کی تصویر لگا کر انہیں پردے کی پابندی کرنے کو کہا گیا ہے۔

طالبان کی جانب سے آویزاں کیا گیا پوسٹر
طالبان کی جانب سے آویزاں کیا گیا پوسٹر

 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر خواتین کے محرم کے بغیر طویل سفر، خواتین کے حمام خانوں سمیت دیگر پابندیاں عائد کر چکی ہے، جسے عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved