نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی

13  اکتوبر‬‮  2021

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے وزارت دفاع کی جانب سے بھیجی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے پراسیس پر بھی کام شروع ہو چکا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر کا ایک نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہنا تھا کہ وزراعظم چاہتے تھے کہ افغانستان کی صورت حال کے باعث لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید مزید کچھ ماہ اپنے عہدے پر بطور ڈی جی آئی ایس آئی  کام کریں ۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے 3 سے 5 نام آئیں گے جن میں سے وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا فیصلہ کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved