پاکستان میں دوبارہ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، عثمان خواجہ

9  جنوری‬‮  2022

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد بلے باز عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں آکر دوبارہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں،جو دور نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان خواجہ نے ٹیم میں دو سال کے وقفے کے بعد شان دار واپسی کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ایشز کے چوتھے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ایشز سیریز کے چوتھے میچ میں چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم نے انگلینڈ پہلی اننگز میں آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ بیٹنگ کی۔ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اکستانی قوم کرکٹ سے پیار کرنے والی قوم ہے، میں نے اپنے ساتھی کرکٹرز سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرکے وہاں کھیل کی بحالی، فروغ اور بہتری میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ مجھے برصغیر میں ہمیثہ سپورٹ ملتی ہے، بنگلا دیش ، بھارت اور خاص طور پر پاکستان میں جہاں میں پیدا ہوا ہوں، جون جولائی میں میں نے پی ایس ایل کھیلی، اس میں میرے لیے سپورٹ بہت ہی شاندار تھا۔انہوں نے کہا کہ میں وہاں دوبارہ جا کر کھیلنا چاہتا ہوں اور یہ بہت دور بھی نہیں ہے، میرے خیال سے دورہ پاکستان کو کچھ دینے کے لیے اچھا موقع ہے جو  کافی عرصے تک کرکٹ سے محروم رہا ہے۔عثمان خواجہ نے کہا کہ میں نے اپنے ساتھیوں سے بات کی ہے کہ یہ جنریشن آپ سے بہت متاثر ہے، جس نے کبھی ڈیوڈ وارنر کو ، مارش کو ، اسٹیو اسمتھ کو اپنی آنکھوں کے سامنے میدان میں کھیلتے نہیں صرف ٹی وی پر ہی دیکھا ہے۔

یاد رہے کہ ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عثمان خواجہ نے 137 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم میں شان دار واپسی کی تھی اور ان کی اس شان دار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے 416 رنز بنائے تھے۔

عثمان خواجہ نے انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں سنچری بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سنچریوں کی تعداد 10 کرلی۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے ابتدائی تین میچوں میں انگلینڈ کو شکست دے کر ایشز سیریز اپنے نام کرلیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved