سیاسی چڑیلیں ہمیں جادو ٹونے کے طعنے دے رہی ہیں ، شہباز گل

13  اکتوبر‬‮  2021

مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی چڑیل ہمیں جادو ٹونے کے طعنے دے رہی ہے۔مریم نواز ایسی چڑیل ہیں جن کے شر سے نہ ان کے والد محفوظ ہیں نہ ان کے چچا نہ ہی ملک کے ادارے محفوظ ہیں۔ آپ  کے شر سے کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے اسلئے جادوٹونے کی باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں۔

وزیراعظم عمران خان کو نواز شریف بننے کی کوشش نہ کرنے کے مریم نواز کے مشورے پر ان کا کہناتھا کہ  مریم نوازخود سزا یافتہ ہیں، شریف خاندان نے بھی ہمیشہ مخالفین کی تضحیک کی، ہمیں کیا ضرورت ہے سزا یافتہ نواز شریف بننے کی؟ نواز شریف بنا نہیں جاسکتا وہ پیدا ہوتا ہے، نوازشریف روز پیدا نہیں ہوتے، ہر 200 سال بعد پیدا ہوتے ہیں، پہلے نواز شریف میر جعفر کی شکل میں پیدا ہوئے تھے۔

اپنے ویڈیو میسج میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ مریم جادو ٹونے کی باتیں کرتی ہیں تو یہ بھی بتادیں کہ کون سے جنات نے پیسے بیرون ملک منتقل کئے؟ آپ نے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا، صرف یہ نہیں بتایا کہ رسیدیں کہاں ہیں؟

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved