پوپ فرانسس کا سانحہ مری پر اظہار افسوس، جاں بحق افراد کیلئے اجتماعی دعا کا اہتمام

9  جنوری‬‮  2022

عیسائی مذہب کے پیشوا پوپ فرانسس نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پوپ فرانسس کا سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد نے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہنا تھا کہ لواحقین کے غم میں میرے سمیت پوری عالمی برادری شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحے پر میں پوری پاکستانی قوم سے تعزیت کرتا ہوں۔ اس موقع پر ویٹی کن سٹی میں منعقدہ تقریب میں سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز مری میں کلنڈنہ اور جھیکا گلی کے قریب شدید برف کے باعث سڑک پر گاڑیوں میں محصور ہو کر سردی اور دم گھٹنے سے 22 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، جس کے باعث مری کو آفت زدہ قرار دے کر شہر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شہر میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved