طالبان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں 2 مختلف آپریشنز کے دوران داعش کے 4 جنگجو ہلاک کر دئیے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے۔ حالیہ کاروائیاں ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں2 مختلف مقامات پر کی گئیں۔ کچھ روز قبل طالبان کی سیکیورٹی فورسز پر بھی اسی صوبے میں حملے کئے گئے تھے۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل ترجمان طالبان سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امارت اسلامی کی سیکیورٹی فورسز داعش کا اکیلے مقابلہ کر سکتی ہیں، اس مقصد کیلئے امریکی تعاون کی ضرورت نہیں ہے۔