تحقیقاتی کمیٹی سانحہ مری کے حقائق جلد سامنے لائے، وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کر دیں

10  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو حقائق جلد سامنے لانے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں شرکاء کوموجودہ سیاسی صورتحال اور سانحہ مری پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن میں زیرسماعت فارن فنڈنگ کیپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، مشیر برائے پارلیمانی امور  ڈاکٹربابر اعوان اوروزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات  فرخ حبیب کی طرف سے فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی گئی، جبکہ وزیرخزانہ شوکت ترین نے معاشی صورتحال پر بریف کیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ہم نے اپنے ڈونرز کی مکمل تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کیں، الیکشن کمیشن دوسری جماعتوں کے فنڈنگ ذرائع بھی سامنے لائے، انہوں نے کہا کہ  فنانس سپلیمنٹری بل اسی ہفتے اسمبلی سے منظور کروائیں گے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے اجلاس کے شرکاء کو  سانحہ مری پر بریفنگ دی، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ کمیٹی جلد از جلد سانحہ مری کے حقائق سامنے لائے، سیاحتی مقامات پر ساری چیزوں کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے، مری میں انفراسٹرکچر کی کمی کو دور کرنے پر زور دیا جائے، جدید طریقے سے سارے معاملے کو ہینڈل کیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved