جدید ٹیکنالوجی کے دور میں حمل کے چند ماہ بعد ہی بچے کی جنس کے مارے میں معلوم کیا جا سکتا ہے، لیکن ٹیکنالوجی میں جدت سے قبل بھی ایسے طریقے موجود تھے جن سے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی جنس کا اندازہ لگا لیا جاتا تھا۔
دل کی دھڑکن
اگر آپ کے بچے کے دل کی دھڑکن سست ہے، اور فی منٹ 140 سے کم رہتی ہے تو یہ لڑکا ہوگا، لیکن اگر دھڑکن 140 فی منٹ سے زیادہ ہو تو سمجھ جائیں کہ آپ ایک لڑکی کے والدین بننے والے ہیں۔
پیٹ کے اوپر انگوٹھی لٹکا کر دیکھنے کا طریقہ
ماں کے پیٹ میں موجودبچوں کی جنس معلوم کرنے کیلئے رائج سب سے پرانے طریقوں میں سے ایک شادی کی انگوٹھی کو ایک دھاگے سے باندھ کر ماں کے پیٹ پر لٹکانا ہے۔ اگر انگوٹھی دائرے میں گھومے تو سمجھیں کہ آپ کو بیٹا ہوگا، اور اگر یہ دائیں بائیں گھومے تو یہ بیٹی کی آمد کی علامت ہے
کھانے کی طلب
پہلے وقت کے لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر ماں کے پیٹ میں لڑکا ہے تو ماؤں کو پروٹین سے بھرپور غذائیں مثلاً گوشت وغیرہ کھانے کی طلب ہوتی ہے، جبکہ وہ خواتین جو کسی لڑکی کو جنم دینے والی ہوتی ہیں ان کا میٹھی چیزیں مثلاً پھل اور بسکٹس سمیت دوسری میٹھی اشیاء کھانے کا دل کرتا ہے۔
مرد کا وزن
کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر آپ کے حمل کے دوران آپ کے شوہر کا وزن بڑھنا شروع ہوجائے تو آپ بیٹے کی ماں بننے والی ہوتی ہیں، جبکہ دوسری جانب اگر شوہر کا وزن برقرار رہے یا تھوڑا کم ہونا شروع ہو جائے تو یہ لڑکی کی پیدائش کا اشارہ ہوسکتا ہے۔
پیشاب کی رنگت
اگر آپ کا پیشاب تیز پیلے رنگ کا ہے تو کچھ لوگوں کے مطابق یہ لڑکے کی علامت ہے، اوراس کے برعکس اگربچے کو جنم دینے والی ماں کا پیشاب پھیکے پیلے رنگ کا ہے تو یہ بیٹی ہونے کی علامت ہوسکتی ہے۔
ڈبل روٹی کے خشک حصے کھانا
نہ صرف پہلے بلکہ عصر حاضر میں بھی کچھ بوڑھی خواتین مانتی ہیں کہ اگر ماں کے پیٹ میں لڑکا ہو تو مائیں ڈبل روٹی کے خشک حصے کھانے سے کتراتی نہیں ہیں جبکہ اس کے برعکس اگر لڑکی ہو تو مائیں خشک حصے کھانا پسند نہیں کرتیں۔
بال بڑھنے کی رفتار
کچھ لوگوں کے مطابق وہ حاملہ خواتین جن کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع ہوتی ہے ان کی ٹانگوں کے بال تیزی سے بڑھتے ہیں جبکہ اگر خاتون کے رحم میں لڑکی ہو تو بالوں کے بڑھنے کی رفتار معمول کے مطابق ہی رہتی ہے۔