وزیراعظم کی ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت

10  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤ ں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے موثر اقدامات کریں اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے کارکنوں کو متحرک کریں۔

اسلام آباد – (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے پیر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ملاقات جس میں ملک بھر میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط اور فعال بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پی ٹی آئی خیبر پختونخواکے صدر اور وزیر دفاع پرویز خٹک، پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور وزیر تعلیم شفقت محمود، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر اور وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، پی ٹی آئی سندھ کے صدر اوروزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری اور پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی نے بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے تمام پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے موثر اقدامات کریں۔انہوں نے مختلف صوبوں،علاقوں میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے کارکنوں کو موثر انداز میں متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved