عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قمیت میں 2 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت کل کی سطح پر برقرار رہی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ایک لاکھ 26 ہزار 200 روپے پر برقرار ہی، اور 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ 8 ہزار 196 روپے رہی۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1800 ڈالر فی اونس ہے۔