شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا

10  جنوری‬‮  2022

بھارتی شہر ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں واقع شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کو گذشتہ ہفتے ایک نامعلوم شخص کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں نامعلوم شخص بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر سمیت ممبئی کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے کرنے کی دھمکی دے رہا تھا۔

نامعلوم کال کے بعد ممبئی پولیس نے ریاستی مشینری کو حرکت میں لاتے ہوئے فوری کاروائی کی اور کال پر دھمکی دینے والے نامعلوم شخص کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کال کرنے والے کی شناخت جیتیش ٹھاکر کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پورکا رہائشی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات عیاں ہوئی کہ جتیش پہلے بھی وزیراعلیٰ سمیت دیگر ریاستی ہیلپ لائن پر جعلی کالز کرتا رہا ہے، اور ملزم نشے کا بھی عادی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جیتیش ٹھاکر کی دھمکی کے پیچھے اس شخص کا کوئی مقصد نہیں ہے، دراصل اس کی شادی شدہ زندگی اچھی نہیں گزر رہی، جس کے باعث وہ نشے میں اکثر ایسی کالز کرتا رہتا ہے۔

یاد رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا منت نامی گھر ممبئی سمندرکے ساحل پر واقع ہے، جہاں اکثر موقعوں پر ان کے فینز انہیں دیکھنے کیلئے جمع ہوتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved