الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کر دی

10  جنوری‬‮  2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کر دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کی سینیٹ کی  رکنیت 8 مئی 2018ء میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عارضی طور پر معطل کردی تھی، جسے اب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 29 جون 2018ء کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے انہیں 9 مارچ 2018ء سے بحال کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اکتوبر 2017ء سے لندن میں موجود ہیں اور انہیں احتساب عدالت کی جانب سے کرپشن ریفرنس میں مفرور قرار دیا جا چکا ہے۔

اسحاق ڈار 3 مارچ 2018ء کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے، لیکن انہوں نے لندن میں ہونے کے باعث تاحال حلف نہیں اٹھایا ،  ان کی اہلیت سے متعلق کیس پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے نوازش پیرزادہ نے دائر کیا تھا جس میں ان کا مؤقف تھا کہ ایک مفرور شخص انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔ اسحاق ڈار نے اکتوبر 2021ء میں سینیٹ کی اپنی نشست برقرار رکھنے کیلئے حلف اٹھانے کی قانونی مدت 2 ہفتے میں ختم ہونے کے خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ کر استدعا کی تھی کہ 40 روز کے اندر حلف اٹھانے کا اصول ان پر لاگو نہیں ہوتا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved