بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کی حالت تشویش ناک، آئی سی یو منتقل

11  جنوری‬‮  2022

بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کو صحت کی تشویش ناک حالت میں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے باعث انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی طبیعت میں بہتری نہ آنے پر ان کے ضعیف العمر ہونے کے پیش نظر انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان میں کورونا کی علامات پائی جاتی ہیں، اور انہیں احتیاطی طور پر آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں کورونا کے نئے ویرئینٹ اومیکرون کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس سے قبل نئی لہر میں کئی شوبز انڈسٹری سے وابستہ کئی شخصیات کورونا کا شکار ہو چکی ہیں، جن میں سونونگم، شاہد کپور، اریجیت سنگھ و دیگر شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved