سانحہ مری کے دوران سڑک پر خود برف پھینک کر پھسلن پیدا کرنے والے مقامی افراد کے خلاف مقدمہ درج

11  جنوری‬‮  2022

سانحہ مری کے دوران سڑکوں پر برف پھینک کر رکاوٹیں بنانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مری پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مری می سیاحوں کیلئے خود ساختہ مشکلات پیدا کرنے والے مقامی مفاد پرستوں کے خلاف کارروائی کا آغاز  کرتے ہوئے مری پولیس نے دشوار گزار راستوں پر رات کی تاریکی میں خود برف پھینکنے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مری پولیس کے مطابق یہ مقدمہ مری میں سیاحوں کو نکالنے میں مدد کے نام پر بلیک میل کرکے رقوم ہتھیانےکی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مری پولیس نے بتایا ہے کہ یہ مقدمہ پولیس کے اے ایس آئی محمدرمضان کی مدعیت میں درج  کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم ملزمان بھوربن روڈ پرخود  برف پھینک کر پھسلن پیدا کرتے تھے، پھر پھنس جانے والی گاڑی کو جیپ سے نکالتے تھے۔ اور اس ضمن میں یہ ملزمان برف اور پھسلن کے باعث  پھنس جانے والوں سیاحوں سے 4 سے 5 ہزار  روپے وصول کرتے تھے۔ مری پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مری میں طوفانی برفباری میں پھنسے ایک سیاح نےاس صورتحال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، ایف آئی آر کے مطابق بھوربن روڈ پر ایک نیلے رنگ کی جیپ پر سوارنامعلوم مقامی افراد نے از خود برف بکھیری، پھر جب سیاح کی گاڑی اس  برف میں پھنس جاتی ہے تو وہ افراد اسے اپنی جیپ کی مدد سے نکالنے کے پانچ ہزار روپے وصول کرتے ہیں، اور یہ گاڑی انہی افراد کی جانب سے پھینکی گئی برف کے باعث پھسلن کا شکار ہو کر پھنس جاتی ہے، ایف آئی آر میں بھی کہا گیا ہے کہ  نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک پر پھیلائی گئی برف سے شاہراہ پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا ہوئی ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved