نواز شریف کی واپسی کا معاملہ، وفاقی حکومت کا شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

11  جنوری‬‮  2022

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے ان کے گارنٹر شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کا ڈرامہ رچایا گیا جو درست نہیں، وہ ایک فرڈ تھا،  اب وفاقی  کابینہ نے اس معاملے پر شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے لندن قیام میں  17 مہینے کے دوران کوئی علاج نہیں کرایا، انہوں نے جو رپورٹس بھیجی ہیں انہیں حکومت پنجاب نے مسترد کردیا ہے، ان کا باہر جانا علاج کیلئے نہیں بلکہ ایک فراڈ تھا اور اس فراڈ میں شہبازشریف برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف باہر بیٹھ کر ریاست اور قوانین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی فیملی سے پاکستانی ہائی کمیشن نے رابطہ کیا لیکن انہوں نے  ہائی کمیشن کو رپورٹس نہیں دیں،  پاکستانی سفارتخانے  نے دو بار رابطہ کیا مگر انہوں نے جواب نہیں دیا، اب ضروری ہے کہ  شہبازشریف اپنے بیان کے مطابق نوازشریف کو پاکستان لانے کے اقدامات کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  ہم عدالت میں یہ درخواست کریں گے کہ شہبازشریف نوازشریف کو واپس لائیں، اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں نااہل قراردیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved