پی آئی اے نے کابل کیلئے فلائیٹ آپریشن معطل کر دیا

14  اکتوبر‬‮  2021

افغانستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے اور کام ائیر کو دھمکی دی تھی کہ اسلام آباد سے کابل  کے درمیان فلائیٹ کیلئے  کرائے کم کریں ورنہ ان کی پروازیں روک دی جائیں گی۔ افغان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ اپنے کرائے 15 اگست سے پہلے والی سطح پر واپس لے کر جائیں۔

افغان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے غیر پیشہ وارانہ رویے پر پی آئی اے نے کل ہی فلائیٹ آپریشن معطل کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا تھا، کیونکہ اس سے پہلے بھی افغان حکام کا پی آئی اے سٹاف کے ساتھ رویہ انتہائی غیر مناسب رہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پی آئی اے مشکل حالات کے باوجود واحد بین الاقوامی ائرلائن تھی جس کے کپتان اور عملے نے جان خطرے میں ڈال کر کابل کیلئے فضائی آپریشن جاری رکھا اور افغانستان سے لوگوں کا انخلاء ممکن بنایا، پی آئی اے نے 15 اگست کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر 3 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کیا، جن میں اقوام متحدہ، عالمی بینک، آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی اداروں اور عالمی میڈیا کے اداروں کے صحافی شامل ہیں۔ لیکن افغان حکام کے رویے کے باعث اگلے احکامات تک کابل کیلئے فضائی آپریشن بند رہے گا اور اب انشورنس کے بغیر دوبارہ شروع نہیں کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved