ایران کے جوہری پروگرام اور مذاکرات پر سعودی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات

11  جنوری‬‮  2022

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بیجنگ میں اپنے ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں ایران کے جوہری  پروگرام اور عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کیلئے ہونے والے مذاکرات  سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اہم سرکاری دورے پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ چین کے شہر ووشی پہنچے جہاں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ان کا  ان کا استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے انفرادی  ملاقات بھی کی جس میں ایران کے  جوہری  پروگرام اور عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کیلئے ہونے والے مذاکرات  سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے  مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے باہمی تعاون پر بھی اتفاق کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام اور انسانی بحران سے نمٹنےکیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور اقتصادی امور بشمول کنگڈم ویژن 2030ء اور چین سعودی مشترکہ کمیٹی پر بھی گفتگو ہوئی۔

یاد رہے کہ ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں چین اور روس کسی معاہدے پر پہنچنے کیلئے کوشاں ہیں، جبکہ اسرائیل ان مذاکارت کو سبوتاژ کرنے کیلئے مغربی ممالک پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ نومبر 2020ء میں آسٹریا کے شہر ویانا میں مذاکرات کے آغاز سے قبل چین اور روس کے وفد نے ایران کے مذاکرات کار سے بھی ملاقات کی تھی، بعد ازاں ایران کے مذاکرات کا علی باقر کنی نے مذاکراتی عمل میں چین اور روس کے مثبت کردار کو تسللیم کرتے ہوئے اس کی تعریف بھی کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved