جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کیلئے سمری تیار، کب حلف اٹھائیں گے؟

12  جنوری‬‮  2022

وزارت قانون نے سپریم کورٹ آف پاکستان  کے سینئر جج جسٹس عمرعطا بندیال کی بطورچیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیارکرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سیکرٹری وزارت قانون وانصاف نے سمری منظوری کیلئے ایوان صدر ارسال کردی ہے، جس کے مطابق  صدر مملکت جسٹس عمرعطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف چیف جسٹس پاکستان کا نوٹیفکیشن جاری کرےگی۔

یاد رہے کہ موجودہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022ء کو ریٹائر ہوجائیں گے، جس کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری 2022ء کو بطور چیف جسٹس اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved