لتا منگیشکر کورونا کے بعد ایک اور خطرناک بیماری کا شکار، اہل خانہ کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

12  جنوری‬‮  2022

بالی وڈ کی کوئل لتا منگیشکر کو دو روز قبل کورونا کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، جس کے بعد انہیں علامات میں شدت کے باعث آئی سی یو منتقل کر دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی یو میں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد ان میں نمونیا بخار کی بھی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 92 سالہ لتا منگیشکر اس وقت ممبئی کے نجی ہستپال بریچ کینڈی میں زیرعلاج ہیں، اور ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پرتت صمدانی جو پچھلے کئی برسوں سے لتا کے فیملی ڈاکٹر بھی ہیں، انہوں  نے تصدیق کی ہے کہ لتا کو ہفتے کی رات ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ نمونیا میں بھی مبتلا ہیں۔

گلوکارہ کی چھوٹی بہن اشا منگیشکر نے بتایا ہے کہ زائدالعمری کے باعث لتا کو کئی روز تک آئی سی یو میں رکھا جا سکتا ہے، اور ڈاکٹروں کی جانب سے کسی شخص کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، لیکن انہیں بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے لتا منگیشکر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ لتا منگیشکر کے پاس مختلف زبانوں میں 25 ہزار سے زائد گیت گانے کا عالمی ریکارڈ موجودہے، اورانہیں کی نسلوں کی گلوکارہ کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved