خواتین کے کھیلوں پر کوئی پابندی نہیں، طالبان

14  اکتوبر‬‮  2021

افغان طالبان نے ملک میں کھیلوں پر پابندی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم اور خواتین کے کھیلوں پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

تفصیلات کے مطابق  کچھ روز پہلے افغان ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللہ واثق نے خواتین کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ جس سے افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد کھیلوں کا مستقبل غیریقینی صورتحال کا شکار ہے، اور قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ سینکڑوں کھلاڑی خصوصا خواتین کھلاڑی بیرون ملک چلی جائیں گی۔

افغان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین عزیز اللہ فضلی سے  جب اس بارے میں بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی طالبان حکومت کے اعلیٰ حکام سے بات ہوئی ہے جنہوں نے کہا ہے کہ سرکاری طور پر خواتین کے کھیلوں خصوصاً ویمن کرکٹ پر کوئی پابندی نہیں کی گئی اور نہ ہی حکومت کوخواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے کوئی مسئلہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved