عالمی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

12  جنوری‬‮  2022

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں 300 روپےکمی کے بعد فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 25 ہزار 700 ہوگئی ہے، جبکہ  10گرام سونےکی قیمت بھی  258 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 7 ہزار 767 روپے ہو گئی ۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں 11 ڈالر کا ریکارڈ ضافہ ہوا، اور فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار818 ڈالر تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گذشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 200 روپے کی کمی ہوئی تھی، جبکہ گذشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved