یہودیوں کے دباؤ پر فرانس میں ایک اور مسجد بند کر دی گئی

12  جنوری‬‮  2022

یہودیوں کے دباؤ پر فرانس کے شہر کین میں موجود مسجد کو بند کر دیا گیا ہے۔

فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینن کا کہنا ہے کہ یہ مسجد یہودیوں کے خلاف بیانات دینے پر بند کی گئی، اس کے علاوہ مسجد کی جانب سے 2 کالعدم تنظیموں کی حمایت بھی کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 2020ء میں فرانس میں گستاخانہ خاکے دکھانے پر اس کا سر قلم کر دیا گیا تھا، جس کے بعد فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اسلام دشمنی میں کھل کر سامنے آ گئے تھے، اور مسلم رہنماؤں کو  15 روز میں ایک میثاق منظور کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا ، جس کے بعد اسلام کو ایک سیاسی تحریک کی بجائے صرف ایک مذہب تک محدود کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے فرانس میں موجود مساجد کو مختلف پابندیوں کا سامنا ہے، آئے روز معمولی سی شکایت پر مسجد کو تا حکم ثانی بند کر دیا جاتا ہے۔

گذشتہ مہینے بھی پیرس کے شمالی علاقے میں بنیاد پرست خطبے کا جواز بنا کر مسجد کو 6 ماہ کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔

کین میں کی جانے والی مسجد کے بارے میں میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مسجد یہودی لابی کے دباؤ میں آ کر بند کی گئی، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہودمخالف بیان اور کالعدم تنظیم کی حمایت کو محض جواز بنا کر پیش کیا گیا، جس کی کوئی حقیقت نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved