وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف اور وفاقی وزراء کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم آئی ایس آئی سیکرٹریٹ پہنچے تو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نےشرکاء کا استقبال کیا، اس موقع پروفاقی وزرا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کےہمراہ تھے۔
دورے کے دوران وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نےقومی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئےآئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا، وزیراعظم نے قومی مفادات کے تحفظ کیلئےکی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔