ویڈیو – مدینہ منورہ کے بدر کمشنری صحرا نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

12  جنوری‬‮  2022

مدینہ منورہ کے علاقے بدر کمشنری کے صحرا نے موسلہ دھار بارش اور ژالہ باری کے بعد برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

بدر کا مشہور علاقہ بھی بدر کمشنری کے میدان میں واقع ہے، جہاں غزوہ بدر ہوا تھا۔

بدر کمشنری کے صحرا میں ہونے والی ژالہ باری اور ہلکی برف باری کے بعد علاقے کے خوبصورت مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لئے ہیں۔

بدر کمشنری کے موسم میں ناقابل یقین تبدیلی کے بعد بڑی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں نے اس علاقے کا رخ کیا ہے، سیاحوں اور مقامی افراد کی جانب سے سفید صحرا کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے، اور لوگ اسے بڑی تعداد میں شیئر بھی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں صرف چند مقامات ایسے ہیں جہاں موسم سرما میں ایسا موسم دیکھنے کو ملتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سعودی عرب سمیت اس خطے میں بارشیں اور برف باری ہو رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved