حریم شاہ کے پاس رقم کس کی تھی، نیا انکشاف سامنے آ گیا

13  جنوری‬‮  2022

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے پاس ویڈیو میں نظر آنے والی رقم کس کی تھی، اس رقم کا ایک دعوے دار سامنے آ گیا ہے۔

حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں رقم کے حوالے سے تفصیلات بتا رہی ہیں۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میری ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا دیا گیا، مجھے تو پتا بھی نہیں کہ منی لانڈرنگ کیا ہوتی ہے اور نہ ہی میں نے کبھی منی لانڈرنگ کی ہے۔

حریم شاہ نے کہا کہ وہ ویڈیو میں نے مذاق میں بنائی تھی، میں اپنے بھائی کے پاس آئی، جن کے آفس میں یہ رقم پڑی تھی، میں نے ان سے اجازت لے کر ویڈیو بنائی۔ جو رقم ویڈیو میں دکھائی گئی وہ غیر قانونی نہیں تھی، میں امیگریشن کلیئر کر قانونی طریقے سے آئی ہوں، میرے پاس کوئی رقم نہیں تھی، وہاں کیمرے لگے تھے، ان سے چیک بھی کیا جا سکتا ہے، حریم شاہ کا کہنا تھا کہ جنہوں نے منی لانڈرنگ کرنی ہو وہ بتا کر نہیں کرتے، مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

حریم شاہ کی نئی ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا تھا کہ یہ میرے پاس کھانے پر آئی تھیں، انہوں نے رقم دیکھ کر ویڈیو بنانے کیلئے پوچھا تو میں نے کہا کہ بہن بنا لو ویڈیو، اس میں کیا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا منی ٹرانسفر کا کاروبار ہے، میرے پاس یہ رقم قانونی ہے، جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کرنی ہوتی تو ایسے ٹیبل پر رقم رکھ کر ویڈیو نہ بناتے، کیونکہ منی لانڈرنگ کرنے والے تو بتاتے ہی نہیں ہیں۔ مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والے بڑے مگرمچھ وہاں بیٹھے ہیں، جن کے پاس بہت پیسہ بھی ہے، ادارے ان کے خلاف کاروائی کریں۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا، نہ کرتی ہوں، میں تو پاکستان کی بیرون ملک نمائندگی کرکے ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہوں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں ان کے پاس کچھ غیر ملکی رقم ہوتی ہے، اور وہ کہتی ہیں کہ یہ رقم میں پاکستان سے برطانیہ لائی ہوں، مجھے کسی نے نہیں روکا، اور نہ کوئی مجھے روک سکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved