پرویز خٹک کی وزیراعظم عمران خان سے تلخ کلامی، مجھ سے مطمئن نہیں تو حکومت کسی اور کو دے دیں، وزیراعظم

13  جنوری‬‮  2022

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی وزیراعظم عمران خان اور وزیر توانائی سے تلخ کلامی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج  فنانس ترمیم بل کی منظوری کیلئے بلائے گئے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ماحول اس وقت خراب ہوگیا جب پرویز خٹک، نور عالم و دیگر ارکان نے منی بجٹ، مہنگائی، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا۔اجلاس میں پرویز خٹک نے کھڑے ہو کر وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے، ہمارے صوبےخیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے، گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اورپس بھی ہم  ہی رہے ہیں، اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔

پرویز خٹک نے وزیر توانائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قلت پر بتائیں، کہ یہ مسئلہ کب حل ہو گا، حماد اظہر نے کہا یہ مسائل 2011ء سے چلتے آ رہے ہیں، جس پر پرویز خٹک نے کہا کہ کہانیاں مت سنائیں، یہ بتائیں کہ ہمیں گیس کب ملے گی۔

اس موقع پر پرویز خٹک نے پھر وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا حماد اظہر کو بجلی گیس کے مسائل کا علم ہی نہیں، آپ نے اردگرد غیر منتخب لوگ بٹھائے ہوئے ہیں، شوکت ترین مجھے کابینہ اجلاس میں بھی مطمئن نہیں کر سکے تھے۔

پرویز خٹک کی اس گفتگو پر وزیراعظم عمران خان اٹھ کر جانے لگے اور کہا کہ اگر آپ مجھ سے مطمئن نہیں تو میں کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں، میں ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں کوئی ذاتی مفاد نہیں، میرے کارخارنے نہیں، میری کوششیں ملکی مفاد کی خاطر ہیں۔

وزیراعظم نے شدید تحفظات کے بعد پرویز خٹک کو اپنے چیمبر میں بلا لیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved