پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان میں 100 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 25 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10گرام سونےکی قیمت بھی 85 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 7 ہزار 682 روپے ہو گئی ۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں 4 ڈالر کا ریکارڈ ضافہ ہوا، اور فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار822 ڈالر تک پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گذشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 300 روپے کی کمی ہوئی تھی، جبکہ گذشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔
یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے سونے کی قیمت میں یہ تیسری کمی ہوئی ہے۔