حکومت کو گرانے کیلئے جو بھی طریقہ اپنانا پڑے وہ اپنانا چاہیے،مریم نواز

13  جنوری‬‮  2022

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اس حکومت کو ہٹانے کیلئے جو طریقہ بھی اپنانا پڑے وہ آزمانہ چاہیے۔

لاہور میں ن لیگ  کے ایم پی اے بلال یاسین کے گھر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پہلے میں سمجھتی تھی کہ اس حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے، لیکن اب عوام کی تکلیف دیکھ کر لگتا ہے کہ اس حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوئی بھی طریقہ اپنانا چاہیے۔

نئے انتخابات اب  سیاسی جماعتوں کا نہیں بلکہ عوام کا بیانیہ بن گیا ہے، سیاسی جماعتوں کو بھی اب عوام کے کہنے پر چلنا پڑے گا۔

سانحہ مری کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مری میں اموات برف باری سے بلکہ نہیں حکومتی بے حسی کی وجہ سے ہوئیں، حکمران بنی گالہ، پی ایم اور سی ایم ہاؤس میں ہیٹر لگا کر سوتے رہے اور عوام  سردی میں مرتے رہے۔

موجودہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی دنیا کو نظر آرہی ہے،عوام کو پتہ ہے کہ سچ کیاہےاور جھوٹ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved