نواز شریف نےعدالتی حکم کی پاسداری نہیں کی، خود کو ہائی کمیشن کے حوالے کریں ہم انہیں واپس لائیں گے،شہزاد اکبر

14  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے نواز شریف نےعدالتی حکم کی پاسداری نہیں کی، خود کو ہائی کمیشن کے حوالے کریں ہم انہیں واپس لائیں گے۔
مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، انہوں نے جتنی درخواستیں دیں وہ مسترد ہوگئیں، شہباز شریف بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں پیش نہیں ہوئے، شوگر کمیشن کی تحقیقات میں رمضان شوگر ملز کے بے نامی اکاؤنٹس سامنے آئے، شہباز شریف پارٹی سربراہ ہیں، انہوں نے آج تک سوالوں کا جواب نہیں دیا، شہباز شریف کا مؤقف ہے کاروباری معاملات کا بچوں سے پوچھا جائے، شہباز شریف وزیراعلیٰ نہیں ہوتے تو ان کے کاروبار میں اضافہ نہیں ہوتا، شہباز شریف جب وزیراعلیٰ ہوتے ہیں ان کے کاروبار میں اضافہ ہوتا ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا شریک ملزم مسرور انور ان کے مالی معاملات دیکھتا تھا، شہباز شریف قوم کو بتائیں ان کے اکاؤنٹس میں رقوم کہاں سے آئیں ؟ نواز شریف نے آج تک اپنی میڈیکل رپورٹس جمع نہیں کرائیں، عدالت شہباز شریف کو حکم کرسکتی ہے کہ نواز شریف کو واپس لائیں۔

نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بھائی کی ضمانت دی لیکن عدالتی حکم کی پاسداری نہیں کی، نواز شریف نے آج تک اپنی میڈیکل رپورٹس جمع نہیں کرائی، نواز شریف نے صرف ایک میڈیکل لیٹر جمع کرایا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کیا علاج ہوا کچھ نہیں بتایا گیا، نواز شریف کے معاملے پر شہباز شریف پر توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے، عدالت شہباز شریف کو پابند کر سکتی ہے کہ نواز شریف کو لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک دشمن عناصر سے ملاقات کر سکتے ہیں تو واپس کیوں نہیں آسکتے، انہوں نے صرف خود کو ہائی کمیشن کے حوالےکرنا ہے، انھیں عزت اور احترام سے وطن واپس لائیں گے۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved