عمران خان کے بعد وزیراعظم کے امیدوار آپ ہیں یاپرویزخٹک؟ شاہ محمود سے سوال وزیر خارجہ کا جواب!

14  جنوری‬‮  2022

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  سےصحافی کا سوال ان ہاوس تبدیلی آئی تووزارتِ عظمیٰ کےامیدوار آپ ہوں گے یاپرویزخٹک؟۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی سیشن کے موقع پر صحافی نے شاہ محمود سے سوال کیا کہ ان ہاوس تبدیلی آئی تووزارتِ عظمیٰ کےامیدوار آپ ہوں گے یاپرویزخٹک؟ اس پر شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی نہیں آرہی اور عمران خان پر ایوان کا اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں قانون سازی اور ضمنی مالیاتی بل نے اس پر مہر تصدیق ثبت کردی،آپ نے دیکھا اپوزیشن کو شکست ہوئی۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کرتے ہوئے ضمنی مالیاتی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی نے محصولات اور ڈیوٹیز سے متعلق بعض قوانین میں ترمیم کرنے کے مالی بل  کی کثرت رائے سے منظوری دے دی، اور اپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ تمام ترامیم مسترد کردی گئیں، جبکہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی طرف سے پیش کردہ ترامیم بل میں منظوری کے بعد شامل کرلی گئیں۔

 

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved